اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج کل آنے کے بعد اکھلیش یادو دوبارہ وزیر
اعلی بنتے ہیں یا نہیں یہ الگ بات ہے لیکن مسٹر یادو نے ایک بار میں بطور
وزیر اعلی پانچ برس کی مدت مکمل کرنے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔یوں تو کئی
لیڈر وقفہ وقفہ س ریاست کے وزیر اعلی کے عہدے پر پانچ سال سے
بھی زیادہ وقت تک رہے ہیں لیکن ایک بار میں 1825 دن مسلسل وزیر اعلی رہنے
کا ریکارڈ مسٹر یادو کے نام پر درج ہوگا۔ایس پی صدر نے 15 مارچ 2012 کو وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا تھا۔